اسلام آباد(این این آئی)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 2025 کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 4.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکیہ نمایاں رہے تاہم چین 90.3 فیصد اضافے کے ساتھ سرِفہرست رہا۔مالی سال 2025 میں چین نے 1224.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ نیا سنگ میل عبور کیا۔ہانگ کانگ نے توانائی، انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں 496.9 ملین ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جبکہ جنوبی کوریا کی جانب سے 96.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے دو طرفہ تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی۔جاپان کے سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 40.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ ترکیہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری 9.2 ملین ڈالر ملین ڈالر ہوگئی، جس سے دو طرفہ تجارتی روابط مضبوط ہوئے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، پاکستان کے معاشی استحکام کا باعث ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ڈیرہ مراد جمالی،زہریلی چائے پینے سے ایک شخص ہلاک،دوسراتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
- میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کی جانب سے صفائی کے نظام میں بہتری، شہریوں کے لیے شکایات سیل قائم
- جے یو آئی شہریوں کے بنیادی حقوق،مسائل کے حل کیلئے آئینی جمہوری،پْرامن جدوجہد جاری رکھے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- ڈیرہ مراد جمالی،نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا
- محکمہ فشریز نے غیر قانونی اور ممنوعہ جال کے استعمال کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردیں
- قبائلی رہنما میر نوریز خان عمرانی ومحافظ کے قتل کا مقدمہ شبنم عمرانی سمیت 6افراد کے خلاف درج
- پاکستان اور فلپائن کے درمیان پارلیمانی روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- میر محمد صاد ق عمرانی سے پیپلز پارٹی صحبت پور کے صدر میر محمد یعقوب خان کھوسہ کی ملاقات
- سینیٹر عبدالقادر کی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفد منیلا پہنچ گیا، بین الاقوامی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کرے گا
- پیپلزپارٹی عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کررہی ہے،حاجی خان محمد بڑیچ

