لاہور(این این آئی)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ میٹرک اورانٹر کے خراب نتائج پر اساتذہ اور سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ 20اگست کو9ویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا،اچھے نتائج پر اساتذہ اورسکول سربراہان کو انعام دئیے جائیں گے،انعامات کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

