اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے گلوبل گرین گروتھ انیشی ایٹو (جی جی جی آئی) کی کنٹری ریپرزینٹیٹو لورا یالاسوکی سے ملاقات کی۔ پیر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری تفصیلات کے مطابق لورا یالاسوکی نے وفاقی وزیر کو ادارے کے مشن اور مقاصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جی جی جی آئی اس وقت 51 رکن ممالک پر مشتمل ہے اور جامع سبز ترقی کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہا ہے، ادارہ رکن ممالک کو پائیدار، کم کاربن اور موسمیاتی لحاظ سے مضبوط معیشتوں کی طرف منتقلی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ڈاکٹر مصدق ملک نے اس بات پر زور دیا کہ سبز ترقی پر مبنی شراکت داریاں طویل مدتی پائیداری اور قابلِ پیمائش اثرات پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح ایسی حکمتِ عملیوں کی تشکیل ہے جو بیک وقت تخفیف اور موافقت کے اہداف بالخصوص زراعت جیسے موسمیاتی طور پر حساس شعبوں کو آگے بڑھائیں۔فریقین نے کاربن مارکیٹس کو پائیدار ترقی کے لئے مالی معاونت کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے اس ضمن میں ”ویایبلٹی گیپ مکینزم“ کی تیاری کے لئے معاونت کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور اس حوالے سے جی جی جی آئی کی تکنیکی معاونت کو خوش آئند قرار دیا۔گفتگو کے دوران پاکستان میں تخفیف اور موافقت کی صلاحیت کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات خصوصاً زراعت اور قدرتی وسائل پر مبنی حل پر بھی بات چیت ہوئی۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان جی جی جی آئی جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سبز اور لچکدار معیشت کی طرف تیزی سے پیشرفت جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

