لاہور(این این آئی)پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں مون سون کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل (آج)ہفتہ سے سے شروع ہوگا۔ترجمان نے بتایاکہ (آج)23سے 27اگست تک دریاں کے بالائی حصوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ترجمان کے مطابق دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کا بہاؤبڑھ سکتا ہے،جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ کیوسک ہے۔اس کے علاوہ اس سسٹم کے تحت راولپنڈی، مری گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں بارشیں متوقع ہیں،جبکہ لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

