اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک میں اشیا ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سٹاک کی دستیابی کی صورتحال اور حالیہ قیمتوں کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے قیمتوں میں استحکام، ضروری اشیا کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانے اور ملک بھر میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹریز قومی غذائی تحفظ، تجارت، صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

