جھل مگسی (این این آئی) گنداواہ گنداواہ نوتال روڈ پر واقع قبولہ پل شدید خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے منظور شدہ گنداواہ نوتال روڈ اور قبولہ پل کی تعمیرات کو 2022 کے سیلاب کا بہانہ بنا کر محکمہ بی اینڈ آر اور ٹھیکیدار نے ادھورا چھوڑ دیا۔ پل کی خراب حالت مسافروں اور عام شہریوں کے لیے خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پل مرکزی راستہ ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں افراد آمدورفت کرتے ہیں، لہٰذا اس کی فوری مرمت نہایت ضروری ہے۔ عوام نے وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیر بی اینڈ آر میر سلیم خان کھوسہ، چیف سیکرٹری، کمشنر نصیرآباد، ضلعی انتظامیہ اور نوابزادہ طارق خان مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے پل کی مرمت کا کام شروع کروائیں۔ بصورت دیگر کسی بھی وقت بڑے حادثات رونما ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

