نوتال،نامعلوم مسلح ڈاکووں کی گاڑی پرفائرنگ،خواتین اوربچے بال بال بچ گئے،ڈاکو خواتین سے زیورات،نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نوتال گنداواہ روڈ پر مسلح ڈاکووں کی سوزوکی گاڑی پر فائرنگ بچے اورخواتین بال بال بچ گئے ڈاکووں خواتین سے نقدی زیورات، موبائل فون ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو نصیرآباد پولیس تھانہ لانڈھی کی حدود نوتال گنداواہ روڈ پر موٹر سائیکلوں پر سوار چھ نا معلوم مسلح ڈاکووں نے چین لگا کر لوٹ مار کی اس دوران گنداواہ جانے والی سوزوکی گاڑی پر مسلح ڈاکووں نے فائرنگ کی گاڑی میں سوار خواتین و بچے محفوظ رہے تاہم مسلح ڈاکووں نے گاڑی میں سوار خواتین سے نقدی،زیورات اورقیمتی موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے خواتین شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔ ڈکیتی اورفائرنگ کے واقعہ کے خلاف شہریوں نے احتجاجاً گنداواہ اور جھل مگسی جانے والی شاہراہ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کریا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں پولیس کی ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پرشہریوں نے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں