خاران میں رائیز (RISE) پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد

خاران (نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی )حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) کے زیرِ اہتمام رائیز (RISE) پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی کمشنر رخشان ڈویژن محبوب احمد تھے۔تقریب میں سول سوسائٹی، سرکاری آفیسران، زمیندار ایکشن کمیٹی، غیر سرکاری تنظیموں، صحافیوں اور مقامی معاون تنظیموں کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ رائیز پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر رخشان ڈویژن محبوب احمد نے کہا کہ رائیز ( RISE )پروگرام حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے رخشان ڈویژن کے اضلاع خاران اور واشک سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ یہ منصوبہ صوبے کے چھ اضلاع خاران، واشک، پنجگور، آواران، کیچ اور گوادر شروع کیا گیا ہے۔
کمشنر رخشان ڈویژن محبوب احمد نے کہا کہ یہ پروگرام بالخصوص نوجوانوں اور کم آمدن طبقے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار ہو کر اپنا روزگار شروع کریں اور ایک پُرامن اور مضبوط معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کریں۔ رائیز (RISE) پروگرام کا بنیادی مقصد پائیدار ترقی کے ذریعے طویل المدتی سماجی و معاشی تبدیلی لانا ہے۔ مزید برآں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کی سب سے بڑی نگرانی خود عوام کریں گے، تاکہ شفافیت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام(BRSP )کے سینیئر منیجر سردار عبداللہ بادینی نے کہا کہ کاروباری ترقی اس منصوبے کا ایک اہم جزو ہے۔ اس کے تحت خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے گھرانوں کو انکم جنریٹنگ گرانٹس فراہم کی جائیں گی، جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری گرانٹس بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔دیگر مقررین میں اسسٹنٹ کمشنر خاران خادم حسین کھوسہ، ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منیجر خاران حمزہ قمبرانی، ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منیجر واشک حبیب ملنگزئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، سابق ضلعی چیئرمین صغیر احمد بادینی، سول سوسائٹی کے ارکان سفر خان راسکوئی ۔ چیرمین مقبول سالارزئی، زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر منظور احمد نوشیروانی، سیسا کے ضلعی صدر محمد حسین بلوچ، بی این پی کے ڈپٹی آرگنائزر ندیم بلوچ، چیف پینل کے میر عبدالصمد قمبرانی، مقامی معاون تنظیم ایل ایس او راسکوہ کے صدر مسعود عزیز رند اور ایل ایس او سراوان کے صدر رحیم اللہ رحیم۔انجینئر نثار بلوچ ۔سید احسان شاہ ودیگر شامل تھے، جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کو علاقے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ رائیز ( RISE )پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کی معاشی خودمختاری، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور مقامی سطح پر پائیدار ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ رائیز پروگرام سے لاکھوں افراد مستفید ہونگے اسی طرح تین لاکھ سے زائد افراد اور 17 لاکھ سے زائد خاندان اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرینگے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام جوکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مختلف شعبوں میں اپنے نمایاں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اب چونکہ بلوچستان کے 6 اضلاع میں صوبائی حکومت کی معاونت سے رائیز پروگرام صوبے کے مستقبل کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور ہزاروں نوجوانوں کو ان کے دہلیز پر باعزت طریقے سے ہنرمندی اور روزگار دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریگا اور رائیز پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے نئے عزم کے ساتھ کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوگا اور نوجوانوں کے لیے یہ پروگرام امید کی ایک کرن ثابت ہوگی افتتاحی تقریب کے آخر میں کمشنر رخشان ڈویژن محبوب احمد ۔ بی آر ایس پی کے سینیئر منیجر سردار عبداللہ بادینی ۔ اسسٹنٹ کمشنر خاران خادم حسین کھوسہ اور دیگر مہمان گرامی میں خصوصی شیلڈ پیش کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں