کوئٹہ پولیس نے تین افراد کی تشدد زدہ نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ پولیس نے تین افراد کی تشدد زدہ نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس سے پولیس نے تین افراد کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں باندھی لاشیں قبضے میں لیکرسول ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدشناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں