کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کے زیر صدارت سدرن بلوچستان اور کیچ سرکل میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جاہزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میر ظہور بلیدی پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز حاجی برکت رند پارلیمانی سیکرٹری برائے انرجی میر اصغر رند سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر چیف انجینئر خضدار زون خلیل الرحمٰن اچکزئی چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ کے علاؤہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو سدرن بلوچستان اور کیچ سرکل میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس کو بتایا گیا کہ مکران بیلٹ میں روڈ اور بلڈنگ انفراسٹرکچر منصوبوں پر پیش کس پوزیشن میں ہے اور ان منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی جن منصوبوں میں تیکنیکی مساہل درپیش ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ مکران بیلٹ کی مجموعی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے مکران بیلٹ کے جتنے بھی روڈ ساہیڈ کے ترقیاتی منصوبے ہیں ان کے مکمل ہونے سے پورے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب برپا ہوگا بیروزگاری کے خاتمے میں خاصی مدد ملے گی لوگ خوشحال ہونگے اور جب وہاں کے عوام خوشحال ہونگے تو امن امان میں بھی بہتری آئیگی صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مذید تیزی لائی جائے اور ہدایات دیں کہ ان منصوبوں کو بروقت یا اپنے وقت مقررہ کے ہدف سے بھی پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میر ظہور بلیدی نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب کردہ نماہندے ہیں اور عوام کو ہی جوابدہ ہیں ہمارے حلقے کے لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ علاقے کی مجموعی ترقی میں ہم نے اپنا کیا کردار ادا کیا ہے لہذا علاقے میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں انکی تکمیل میں تیزی لائی جائے اور ان منصوبوں کی تکمیل میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اس حوالے سے ہم کسی بھی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اجلاس میں یہ طے پایا گیا کہ اگلے میٹنگ میں اگر ان جاری ترقیاتی منصوبوں پر خاطر خواہ پیش رفت نہیں دکھائی دی تو متعلقہ انجینئرز آفیسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

