کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اسلم بلوچ نے کہاہے کہ مستونگ اسٹریٹ کرائمز کا آماجگاہ بن چکا ہے امن امان کی صورتحال دیگرگوں ہونے کے بعد اب چوری ڈکیتی اسٹریٹ کرائمز روز کا معمول بن گئے ہیں سرکار نام کی کوئی چیز یا ادارہ موجود نہیں چوروں ڈاکوؤں اور موبائل چھیننے والے گروہ نے ہندو محلہ میں تو ڈھیرہ ڈال کر بیٹھا ہے ہندو کاروباری لوگ اور ان کے نوجوان گھر سے نکلتے ہی موبائل فون اور نقدی سے محروم ہوجاتے ہیں،ڈاکوؤں کے گروہ بازار کے اندر ایسے واردات کرکے نکلتے ہیں جیسے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ان کے ساتھ مضبوط رشتہ و تعلق ہو، تمام ادارے اپنا کام چھوڑ کر غیرضروری و غیرنصابی سرگرمیوں میں لگے ہوئے ہیں کوئی ایسا دن نہیں کہ چوری ڈکیتی کا کوئی واردات نہ ہو مگر تاحال ایک چور بھی نہیں پکڑا جاسکا اس سے یہ اندازہ لگانا درست ہے کہ سرکار اور اس کے ادارے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں اور ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اگر نوٹس نہیں لیا گیا تو لوگ مجبور ہوکر انتظامیہ اور پولیس کے خلاف سڑکوں پر نکلیں کے، اسلم بلوچ نے نیشنل پارٹی کی ضلعی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں طلبا تنظیموں، وکلا برادی، ہندوپنچایت، بازار یونین، صحافیوں اور ملازمین یونینز سے مل کر بھر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

