لورالائی (این این آئی) ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے کہا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا بنیادی مقصد جرائم کا خاتمہ، امن و امان کا قیام اور عوام کا تحفظ ہے۔ چند عناصر کی وجہ سے پولیس فورس کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، جس کا سدباب ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایسے بدعنوان عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ فورس کو شفاف، مؤثر اور عوام دوست بنایا جا سکے انہوں نے حالیہ کارروائی کے دوران مختلف لورالائی رینج کے مختلف افسران کو بدعنوانی، نااہلی اور غفلت کے الزامات پر معطل کر دیے ہیں اور ان کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ اشرف شہید کو اْن کی عمدہ کارکردگی پر تعریفی سند سے نوازا گیا ہے۔ڈی آئی جی نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اْس کے خلاف بلا تفریق سخت ترین محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی تھانے کی حدود میں منشیات فروشی یا دیگر جرائم کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔پو لیس کا فرض ہے کہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرے، مفرور ملزمان، اشتہاریوں، اور چوری و ڈکیتی میں ملوث افراد کی کیخلاف بلا خوف کاروائیاں کریں ں ر کوئی مظلوم شہری تھانے میں فریاد لے کر آئے تو اْس کی شکایت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ تفتیش شفاف، غیر جانبدارانہ اور انصاف پر مبنی ہونی چاہیے۔ کسی شہری کے ساتھ ناروا سلوک یا زیادتی ناقابلِ برداشت ہوگی تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران عوامی مسائل کو بلا تعصب اور بلا لالچ حل کریں، کیونکہ عوامی اعتماد ہی پولیس کی اصل طاقت ہے۔ میرا دفتر عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت کھلا ہیآخر میں، ڈی آئی جی نے لورالائی رینج کے تمام ایس پی صاحبان کو ہدایت دی کہ وہ تھانوں اور دفاتر کی مؤثر نگرانی اور انسپکشن کا عمل تیز کریں، اور اگر کہیں اختیارات کے ناجائز استعمال، رشوت یا بدعنوانی کے شواہد ملیں تو متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ اْنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ محکمہ پولیس کو کرپشن سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی مقصد کے حصول کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

