کوئٹہ(این این آئی)جاپان کے بلوچستان میں اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ سے جاپانی قونصلیٹ کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کوئٹہ میں تعینات نگران قونصل جنرل علی رضا رجائی نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔علی رضا رجائی نے سید ندیم عالم شاہ کی حالیہ علالت کے بعد ان کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران جاپان اور ایران کے درمیان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر جاپان اور ایران کے تاریخی تعلقات کو دونوں ممالک کی مدد سے وسعت دینے سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ نے جاپان کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر قائم ہیں جبکہ جاپان اور ایران کے تعلقات مغربی و مشرقی ایشیا کے دو با اثر ممالک کی حیثیت سے ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے کوئٹہ میں تعینات نگران قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے درمیان شروع ہی سے دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں، حکومت کی پالیسیوں کی روشنی میں ہم دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان تعاون اور مشاورت میں اضافہ دیکھیں گے اور اس کو مزید وسعت دیں گیاور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

