محکمہ ایجوکیشن افسران یونین کونسل کلگ کی خالی آسامیاں ریوڑیاں سمجھ کر من پسند افراد میں بانٹ رہے ہیں، حفصہ فضل

پنجگور(این این آئی) یونین کونسل کلگ کے رہائشی حفصہ فضل نے اپنے ایک جاری کردہ بیاں میں کہا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران نے یونین کونسل کلگ کی خالی آسامیوں کو ریوڑیاں سمجھ کر من پسند افراد میں بانٹنے کی روش تاہنواز برقرار رکھی ہوئی ہے کنٹریکٹ آسامیوں کے سلیکشن کے دوران یونین کونسل کلگ کی جے ای ٹی کی ایک آسامی پر بھی خلاف قانون دوسرے یونین کونسل نکر کے رہائشی کو سلیکٹ کی گئی اور اس پر میں نے ڈی آر سی میں اسے چیلنج کیا اور وہ ڈی آر سی کے بلانے پر پیش نہ ہوئی اور ایجوکیشن کی طرف سے جب تقرری کے آرڈر جاری ہوئے تو اسکا نام بھی آرڈر لسٹ میں شامل نہیں تھا اور مجھے یقین دہانی کرائی گئی کہ مزکورہ امیدوار یونین کونسل نکر کے علاقے گھر کا رہائشی ہے لہذا یہ آسامیاں یونین کونسل بیس پر ہیں اور اگر یونین کونسل کی سطح پر امیدوار دستیاب نہیں ہوا تو تحصیل وسب تحصیل کے امیدواروں کی سلیکشن ہوگی مقامی امیدواروں کی موجودگی میں ویسے کسی دوسرے یونین کونسل کے امیدوار سلیکٹ نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ میں نے سی آر سی میں بھی یونین کونسل میرٹ کے برخلاف تقرری کو چیلنج کیا وہاں بھی میرے مخالف امیدوار اپنا لوکل ثابت نہ کرسکے جس پر سی آر سی نے میرے حق میں فیصلہ دیا اور میں نے باقاعدہ ایچ آر جمع کرایا اور ڈیوٹی جوائن کی اور باقاعدہ ڈیوٹی دیتا رہا اسکے باوجود محکمہ ایجوکیشن جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کی جانبداری کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ایک امیدوار جو ڈی آر سی اور سی آرسی میں مسترد ہوئی ہو اور آرڈرلسٹ میں بھی اسکا نام شامل نہ ہو 8 ماہ بعد کیسے سلیکٹ ہوئی اور تقرری کے جو مروجہ قانون ہے کہ اسکے 15 دن بعد متعلقہ سکول میں جوائنگ بھی دینی ہے متعلقہ بوگس امیدوار نے اس دوران جوائنگ بھی نہیں دی انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کلگ میں تعلیمی سلسلہ جو محکمہ ایجوکیشن کی موقع پرست پالیسیوں کی وجہ سے تعطل اور تباہء کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اس قسم کی جانبدارانہ پالیسیوں کی وجہ سے مذید پستی تباہی اور لازوال کی طرف جائے گا کیونکہ حکومت نے یونین کونسل میرٹ کو اس لیے لاگو کیا تاکہ یونین کونسل سطح پر تعلیمی گیپ کو پر کیا جاسکے اور ہر بچے کو سکول آنے کا موقع مل سکے مگر بدقسمتی سے محکمہ ایجوکیشن پنجگور جو بدترین لاقانونیت سے گزر رہا ہے حکومت کی مثبت پالیسیوں کے آگے ایک بڑی رکاوٹ بنی ہے جو من مانیاں 2013 سے جاری تھیں یہ سلسلہ تما نہیں ہے بلکہ اس میں اب براہ راست جانبداری اور بااثر افراد کے مفادات کو تحفظ دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جس سکول میں میری تقرری ہوئی تھی اس میں اب بھی ایسے آدھے درجن سے زائد نان لوکل ٹیچرز موجود ہیں جنہوں نے کئی سالوں سے سکول کا گیٹ تک نہیں دیکھی ہے مگر مجال ہے محکمہ ایجوکیشن ان کے خلاف کارروائیاں کرے الٹا مقامی امیدواروں کے آگے جعلی لوکل اور آرڈرز کے زریعے رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ 2018 سے یونین کونسلوں کی حد بندیاں ہوئیں کلگ ایک الگ یونین کونسل ہے اور نکر ایک الگ یونین کونسل بن گئی ہے کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ یونین کونسل کلگ کے چیرمین یونین کونسل نکر کے چیرمین کے اختیارات استعمال کرسکتا ہے جب ایک یونین کونسل مروجہ قانون کے تحت ایک دوسرے کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتا تو بعید نہیں کہ مروجہ قانون کے تحت دوسرے یونین کونسل کی آسامیوں جن پر واضح کی گئی ہے کہ یونین کونسل میرٹ پر ہی سلیکشن ہوگی ان پر کیسے دوسرے یونین کونسل کے امیدوار کو سلیکٹ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اب ہمارے سکولوں میں جو بوگس تقرریاں ہیں جو سالوں سے ڈیوٹیوں پر سے غائب ہیں اور سکولوں کی زبوں حالی کو بھی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی واحد گرلز ہائی سکول میں 10 سالوں سے سائنس ریاضی اور انگریزی پڑھائی ہی نہیں گئی اب جب حکومت نے جونئیر انگلش ٹیچر کی آسامیوں کو مشتہر کرکے کنٹریکٹ بھرتیاں کیں تو اس پر بھی ایجوکیشن کے آفیسران کو یہ گوارہ نہ ہوئی کہ وہ میرٹ پر سلیکشن کرتے اس سے اندازہ ہوتی ہے کہ عام لوگوں کے بچوں کے لیے تعلیم شجرممنوع ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران اور عملہ کو باہر رکھے انکی موجودگیوں میں جو بھی سلیکشن اور بھرتیاں ہونگی اس سے مذید تعلیمی ابتری اور تباہی آئیگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت یونین کونسل میرٹ پر سختی سے عمل درآمد کرائے اور جعل ساز عناصر اور انکے سہولت کاروں کا بھی محاسبہ کرائے بصورت دیگر تعلیمی تنزلی برقرار رہے گا اور جو خواب حکومت نے ہر بچہ سکول میں ہونے کا دیکھی ہے وہ کھبی بھی پورا نہیں ہوسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں