طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں طلباء اپنے تعلیم پرخاص توجہ دیں اور خوب محنت کریں،ڈپٹی کمشنر قلات جمیل احمد بلوچ

قلات(این این آئی) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن رہٹائرڈجمیل احمدبلوچ نے کہاہیکہ طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں طلباء اپنے تعلیم پرخاص توجہ دیں اور خوب محنت کریں محنت کبھی بھی ضائع نہیں ہوتی طلباء کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کا مثبت استعمال کریں اور اپنے صلاحیتوں کو ملک وقوم کی ترقی کے لیئے خرچ کریں طلباء دور جدید کے مطابق اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں مقابلاتی امتحانات کے لیئے بھرپور تیاری کریں اور بڑے عہدوں پر فائز ہوکر اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کے اہل بنیں ان خیالات کا اظہار انہوں نیگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج دورے کے موقع پرزیرتعلیم طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپرنسپل کالج پروفیسر شکیل بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو کلاس رومز لائبریری کمپیوٹر لیب سائنس لیب اور دیگر شعبہ جات کادورہ کرایا اور جاری کورسز سے متعلق بریفنگ دی پرنسپل نے کالج کو درپیش مسائل سے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اساتزہ اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کی کلاس رومز میں طلباء وطالبات سے ملاقات کی کورسسز سے متعلق سوالات پوچھے اور انکے مسائل دریافت کیئے اورپرنسپل کو یقین دہانی کراء کہ کالج کے مسائل کرنے کیلئے انتظامیہ ہرممکن سطح پر کوششیں کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں