اسٹاک مارکیٹ میں مندی،100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کمی

کراچی (بزنس رپورٹر)ملک میں جاری سیلابی نقصانات اور 85 ارب روپے کے اسٹاک سودوں کے تصفیوں کے دباؤ کے باعث کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔
100 انڈیکس کا آغاز 122 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 47 ہزار 616 پوائنٹس پر ہوا اور دورانِ ٹریڈنگ 512 پوائنٹس کی تیزی سے 1 لاکھ 48 ہزار پوائنٹس کی حد تک پہنچ گیا، تاہم بھاری لیورج ادائیگیوں، پرافٹ ٹیکنگ اور رول اوور ویک کے دباؤ کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کرنا شروع کر دیے ۔نتیجتاً انڈیکس گراوٹ کے باعث 1 لاکھ 47 ہزار 209 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر گیا اور اختتامی لمحات میں معمولی ریکوری کے بعد 150 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 47 ہزار 343 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 30.91 پوائنٹس کمی سے 44 ہزار 877 پوائنٹس جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس 718 پوائنٹس اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 161 پوائنٹس رہا۔آل شیئرز انڈیکس 31.98 پوائنٹس کمی کے بعد 91 ہزار 15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں نے بالخصوص بینکنگ، سیمنٹ، فارما، ٹیکنالوجی اور فرٹیلائزر سیکٹرز کے حصص فروخت کیے ۔ادھر مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 17 ہزار 529 ارب روپے سے بڑھ کر 17 ہزار 535 ارب روپے ہوگئی جبکہ کاروباری حجم 93 کروڑ 54 لاکھ حصص رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں