لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد ایک لاکھ 79 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 78 ہزار 500 کیوسک، دریائے کابلمیں نوشہرہ کے مقام پرآمد 33 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل آمد ایک لاکھ 87 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 87 ہزار 200 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 45 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 2 لاکھ 52 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 50 ہزار 800 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد آمد 2 لاکھ 42 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 400 کیوسک، چشمہ آمد 2 لاکھ 50 ہزار 700 کیوسک اوراخراج 2 لاکھ 46 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 2 لاکھ 31 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 17 ہزار 400 کیوسک،گدو آمد 3 لاکھ 37 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 11 ہزار 800 کیوسک، سکھر آمد 3 لاکھ 30 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 75 ہزار 900 کیوسک، کوٹری آمد 2 لاکھ 48 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 400 کیوسک، تریموں آمد 2 لاکھ 65 ہزار 800 کیوسک اور 2 لاکھ 65 ہزار 800 کیوسک، پنجند آمد ایک لاکھ 69 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1549.87 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.721 ملین ایکڑ فٹ،منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1228.55 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.231 ملین ایکڑ فٹ جبکہچشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 648.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.258 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے۔

