پنجاب حکومت نے سیلاب کی آڑ میں قیمتوں میں بلا جواز اضافے کو روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کر دیا

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے سیلاب کی آڑ میں قیمتوں میں بلا جواز اضافے کو روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری متحرک کر دیا جبکہ پیرا فورس کو ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سپلائی بر قرار رکھنے اور سیلاب کی آڑ میں بلا جواز آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے کے اقدام کو روکنے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے آٹا اور گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فوری متحرک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پیرا فورس کو بھی خصوصی ٹاسک دیدیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ فلور ملوں میں گندم کے استعمال کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سپلائی چین متاثر نہ ہو اور اس کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ روٹی کے نرخ کو14 روپے اور آٹے کے تھیلے کی قیمت کو1800 روپے تک کنٹرول میں رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں