راولپنڈی (این این آئی)مسیحی برادری نے قوم کو عید میلاد النبی ؐ اور یوم دفاع پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم کے ساتھ مل کر آج کے دن اپنے مادرِ وطن پاکستان کے دفاع اور بقا کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ 6 ستمبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ وطن ہمارے شہیدوں کی قربانیوں، جوانوں کی بہادری اور عوام کی لازوال یکجہتی سے محفوظ و قائم ہے۔افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک کی حفاظت کی ہے، جس پر پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔ آج ہم ان شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے پاکستان کے دفاع کو یقینی بنایا۔ پاکستان کی مسیحی برادری نے بھی ہمیشہ اس وطن کی ترقی، امن، اور دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چاہے میدانِ جنگ ہو، تعلیم، صحت یا سماجی خدمتہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کو اپنا فرض سمجھا۔ پاک فوج میں بھی ہمارے مسیحی سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور وطن عزیز کے دفاع میں لازوال مثالیں قائم کیں۔یومِ دفاع پاکستان مناتے ہوئے ہم نے افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ارو دعا مانگتے ہیں کہ خدا تعالی پاکستان کو سلامتی، استحکام اور خوشی کی منازل عطا کرے تاکہ ہمارا ملک دنیا کے افق پر ہمیشہ ستاروں کی مانند چمکتا رہے۔ دریں اثنا آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو نیک تمناں کے ساتھ دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کا مقدس دِن اسلامی تعلیمات کی روشنی میں امن، محبت، انصاف اور انسانیت کی خدمت کادرس دیتا ہے۔پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے بستے ہیں۔ اس تنوع کو ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی تعاون سے مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ دورحاضر کے چیلنجز میں بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت اور بھی زیادہ ہے۔ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہم بالخصوص غریبوں اور پسماندہ طبقات کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔خاص طور پر جب پاکستان کوسیلاب جیسے چیلنجز کا سامنا ہے تو سیلاب زدگان کی مددکے لئے آگے بڑھیں اور اِن مشکل ترین حالات میں مل جل کر دکھی اور غمزدوں لوگوں کی بحالی کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ عید میلاد النبیﷺ ہمارے پیارے وطن پاکستان کے لیے برکتوں، خوشحالی اور ترقی کا وسیلہ بنے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

