دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد ایک لاکھ 87 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 86 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 29 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 29 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل آمد ایک لاکھ 79 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 79 ہزار 700 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 43 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد ایک لاکھ 36 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 34 ہزار 200 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 2 لاکھ 12 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 5 ہزار 700 کیوسک، چشمہ آمد 2 لاکھ 39 ہزار 400 کیوسک اوراخراج 2 لاکھ 34 ہزار 900 کیوسک، تونسہ آمد 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 36 ہزار 500 کیوسک،گدوآمد 3 لاکھ 59 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 27 ہزار 500 کیوسک، سکھر آمد 3 لاکھ 31 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 77 ہزار 400 کیوسک، کوٹری آمد 2 لاکھ 38 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 400 کیوسک، تریموں آمد 3 لاکھ 18 ہزار 600 کیوسک اور 3 لاکھ 18 ہزار 600 کیوسک، پنجند آمد 2 لاکھ 94 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 80 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1549.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.722 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1229.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.301 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 648.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.258 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا کی صورت میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں