علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، ترجمان پولیس

راولپنڈی (این این آئی)پولیس نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔راولپنڈی میں داہگل کے مقام پر پریس کانفرنس کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا اس حوالے سے ترجمان پولیس نے بتایا کہ انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور ایپکا کے افراد احتجاج کرنے آئے تھے، خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث خواتین کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں