ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، 4100 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، آج نرخوں میں 4100 روپے کا اضافہ ریکارڈ گیا گیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا بڑا اضافہ
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 541 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر اضافے سے 3654 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں