تعلیم یافتہ نوجوان ہی قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میجرجنرل بلال سرفراز خان

کوئٹہ(این این آئی)آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا ریزیڈینشل کالج تربت کا دورہ، نوجوانوں کو قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کی تلقین آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے ریزیڈینشل کالج تربت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء کو قومی ترقی اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔اس موقع پر طلباء نے پاکستانیت کے موضوع پر ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ آئی جی ایف سی نے نوجوانوں کے جذبے، وطن سے محبت اور تخلیقی صلاحیتوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی کامیابی ہی صوبے اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔کالج انتظامیہ اور طلباء نے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا اور جنوبی بلوچستان میں امن و ترقی کے قیام کے لیے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں