کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت و اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات، گزشتہ روز احتجاج کے دوران گرفتار کارکنوں کی رہائی اور بلوچستان بھر میں درج مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا کمشنر آفس کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی ہدایت پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتی وفد کی نمائندگی صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر شعیب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑجبکہ زمرک خان اچکزئی بطور ثالث شرکت کی۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایڈوکیٹ ساجد خان ترین، اختر حسین لانگو، آغا حسن بلوچ،پشتونخوامیپ کے تالیمند خا ن، مجید خان اچکزئی،کبیر خان افغان،نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسلم بلوچ،چنگیز حئی بلوچ،عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی، رشید خان ناصر،ولی داد میانی،پاکستان تحریک انصاف کے ایڈوکیٹ سلام آغا، ملک فیصل دہوار،جماعت اسلامی کے زاھد اختر بلوچ،جمیل احمد مشوانی اور مجلس وحدت المسلمین کے مولانا ولایت حسین اور محمد یونس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدار شریک ہوئے۔اجلاس میں حکومتی وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر خیر سگالی کے طور پرسیاسی جماعتوں کے گرفتار شدگان کی رہائی اور بلوچستان بھر میں درج مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اپوزیشن وفد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جامع ایس اوپیز کے مطابق جلسہ جلوس کا انعقاد کریں گی۔مزید براں اپوزیشن وفد نے یقین دلایا کہ قانون کی مکمل پاسداری کی جائے گی اور عوامی املاک کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایاجائے گا۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ احتجاج کے دوران کسی بھی قسم کا پرتشدد واقعہ یا نقصان دہ کارروائی نہیں ہوگی اور تمام سرگرمیاں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق انجام دی جائیں گی۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

