لاہور (این این آئی) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1215ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 612افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔815معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 815ڈرائیوز،48کم عمرڈرائیور، 471مسافراور149پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ269ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت329متاثرین کے ساتھ پہلیگوجرانوالہ 68حادثات میں 73متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد58حادثات میں 62متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1435متاثرین میں 1170مرد اور265خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 281افراد کی اوسط عمر18سال سے کم759افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ395زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1158موٹرسائیکلز،79آٹورکشے،142کاریں،28وین،11مسافر بسیں،30ٹرک اور116دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

