حب ڈیم بھرنے میں تین فٹ باقی رہ گیا ہے پانی سطح 336 تک پہنچ گئی

حب(این این آئی) حب ڈیم بھرنے میں تین فٹ باقی رہ گیا ہے پانی سطح 336 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سارونہ اور دریجی سمیت حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز میں گزشتہ روز بارشوں کے بعد سیلابی ریلے حب ڈیم میں داخل ہونا شروع ہوئے تھے رات گئے تک حب ڈیم میں پانی کی سطح تقریبا 336 تک پہنچ گیا تھا علاقائی زرائع کے مطابق مزید سیلابی ریلے داخل ہورہے تھے جس سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے واضع رہے کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے اسکے بعد ڈیم اسپل وے سے اوور فلو کریگا اب مزید ڈیم بھرنے میں تین فٹ چند انچ رہ گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں