اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان سے ممبر پنجاب کونسل چوہدری بنارس، ضلع اورکزئی صدر اقبال حسین نے ملاقات کی،اس موقع پر علی اعوان، منور زاد خان ایڈووکیٹ، دلنواز خان سمیت پارٹی کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال، آئندہ انتخابات کی تیاریوں، اور موجودہ سیاسی و معاشی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ہمایوں خان نے میں پارٹی کی عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے، کارکنوں کو متحرک رکھنے، اور نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی۔ محمد ہمایوں خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کریں اور پارٹی کے نظریات کو گراس روٹ سطح تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ہمایوں خان نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جو ہمیشہ عوامی خدمت اور شفاف سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہر سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

