اسٹاک ایکسچینج ،تیزی کا زور ٹوٹ گیا،24ارب خسارہ

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری ریکارڈ تیزی کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بالآخر بریک لگ گیا ،تاہم دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ کر 795 پوائنٹس کی تیزی سے پہلی بار 1لاکھ 57 ہزار 816 پوائنٹس کی بلند ترین حد قائم کی۔ دوران ٹریڈنگ برق رفتاری سے انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار کی حد پر ہی برقرار رہا تاہم بیرونی کشیدگی ، پرافٹ ٹیکنگ اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے معاشی نقصانات کو سامنے رکھتے ہوئے اسٹاک سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جسکے باعث دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس1 لاکھ 56 ہزار 100 پوائنٹس کی یومیہ کم ترین سطح تک ٹریڈ ہوا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 879 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 56 ہزار 141 پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 24ارب روپے کا خسار ہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر18 ہزار 335 ارب روپے رہا ۔مجموعی طور پر486 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 224 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 223 میں کمی اور 39 میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں