کراچی (این این آئی)ایم پی پی میڈیا سیل / اایم پی پی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس انچارج نہال احمد صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں روح رواں ایم پی پی و سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایات کی روشنی میں عوام کی داد رسی اور کراچی میں ابتر صورتحال میں امدادی کاموں کو جاری رکھنے اور ہر ٹاون کو سڑکوں، پانی، سیوریج اور بنیادی مسائل کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں فاروق ملک، ریحان خان، مْقصود قریشی، محمد پناہ پنہیار، سیف یار خان، آصف قدوس، سہیل،عاممر علی، رضوان احمد فکری، نعیم اصطفے نمک والا و دیگر بھی موجود تھے۔ بارشوں میں کام کرنے والے رضا کاروں اور عہدیداروں کو ڈاکٹر صاحب کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ مرکزی کمیٹی نے میئر کراچی کی جانب سے اتوار سے سڑکوں کی تعمیر کا خیر مقدم کیا۔ تمام ٹاؤنز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ٹاؤنز اور کے ایم سی کو فوری علاقے کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے عوامی دستخط کے ساتھ سفارشات پیش کریں۔ خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ پاکستان مشکلات کا شکار ہے ہمیں سیلاب زدگان کے لئے بھی کردار ادا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بھی بنائی گئیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

