وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،آئی ٹی اور ٹیلی کام ریفارمز سے متعلق امورپر غور

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو یہاں آئی ٹی اور ٹیلی کام ریفارمز سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے کنیکٹوٹی بڑھانے، جدت کو فروغ دینے اور سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے پاکستان کی مکمل ڈیجیٹل صلاحیت کو کھولنے کے لیے عالمی بہترین طریقوں سے اصلاحات کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ اور این سی ایس آئی ایف سی کے علاوہ آئی ٹی، کامرس، نجکاری اور قانون کے سیکریٹریز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں