لورالائی(این این آئی) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کے وژن،کوالٹی ایجوکیشن، مڈل سٹینڈرڈ، ثانوی و اعلی ثانوی امتحانات 2025-2026 کی تیاری کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمحمد مدثرکے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سکولز ہیڈ اور اسٹاف کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) فوزیہ درانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ٹیو شن کلاسز اساتذہ کی نامینیشن کے لئے ہیڈ مسٹریسز نے بھرپور تعاون کا اظہار کیا جس کے لئے بے حد مشکور ہیں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کینٹ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سیشن کورٹ گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پہاڑ ی محلہ انشاء اللہ فوری طور پہ ٹیوشن کلاسز کا انعقاد یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی اجلاس کا بنیادی ایجنڈا کلاس ہشتم، نہم اور دہم کے طلباء و طالبات کے لیے سیکنڈ ٹائم رضاکارانہ ٹیوشن مراکز کے قیام اور ان کی مؤثر تنظیم و نگرانی پر مبنی تھا۔ اجلاس میں تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف عملی تجاویز زیرِ غور آئیں، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایسے اضافی تعلیمی مراکز کمزور طلبہ کو خصوصی رہنمائی فراہم کریں گے اور امتحانی نتائج میں بہتری کا باعث بنیں گے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سرکاری اسکولوں میں صبح کے اوقات میں تعلیمی نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنایا جائے، جبکہ شام کے وقت رضاکارانہ بنیادوں پر ٹیوشن کلاسز کا انعقاد کیا جائے۔ ان کلاسز کا مقصد کمزور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا اور انہیں بورڈ امتحانات کی بہتر تیاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کہا “ہمیں تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا۔ سرکاری اسکولوں کے طلبہ طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہمارا مشن اور ویژن ہے۔ بورڈ کے امتحانات میں ہمارے طلبہ کو پہلی پوزیشنز حاصل کرنی چاہئیں۔ سرکاری اساتذہ کو اس اہم قومی فریضے میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔اس سے طلباء کے ٹیلنٹ میں اضافہ ہوگا۔

