کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے طلباء اپنی محنت و قابلیت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ہمارے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، معیاری تعلیم و تربیت کے مستقل مواقع میسر آتے رہیں تو ہمارے طلبہ ملکی مجموعی و اقتصادی ترقی میں بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے بیوٹمز سول انجینئرنگ کے طالب علم محمد عدیل کے یو ایس اے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام 2025 مکمل کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیوٹمز کے فارغ التحصیل طلبہ قومی و بین الاقوامی اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو جامعہ کی جدید تقاضوں سے مزین تدریسی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ جامعہ کی ترجیحات میں شامل ہے کہ طلباء کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں کاروباری رجحانات کی جانب مائل کیا جائے تاکہ ہمارے طلباء خودکار روزگار شروع کرکے نوکری تلاش کرنے والوں کے بجائے نوکریاں تخلیق اور مہیا کرنے والوں میں شامل ہو سکیں۔بیوٹمزکیطالب علم محمد عدیل، شعبہ سول انجینئرنگ، نے یو ایس اے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام 2025 کامیابی سے مکمل کیا،اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ اور بیوٹمز کے اساتذہ نے محمد عدیل کو مبارکباد پیش کی۔ علاوہ ازیں وائس چانسلر بیوٹمز نے بیوٹمز کے اساتذہ وافسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے سے ربط، تعلیمی وظائف اور تحقیقی شراکت داری کے مواقع پر رہنمائی فراہم کرنے پرخصوصی توجہ مرکوز رکھیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ڈیرہ مراد جمالی،زہریلی چائے پینے سے ایک شخص ہلاک،دوسراتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
- میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کی جانب سے صفائی کے نظام میں بہتری، شہریوں کے لیے شکایات سیل قائم
- جے یو آئی شہریوں کے بنیادی حقوق،مسائل کے حل کیلئے آئینی جمہوری،پْرامن جدوجہد جاری رکھے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- ڈیرہ مراد جمالی،نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا
- محکمہ فشریز نے غیر قانونی اور ممنوعہ جال کے استعمال کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردیں
- قبائلی رہنما میر نوریز خان عمرانی ومحافظ کے قتل کا مقدمہ شبنم عمرانی سمیت 6افراد کے خلاف درج
- پاکستان اور فلپائن کے درمیان پارلیمانی روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- میر محمد صاد ق عمرانی سے پیپلز پارٹی صحبت پور کے صدر میر محمد یعقوب خان کھوسہ کی ملاقات
- سینیٹر عبدالقادر کی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفد منیلا پہنچ گیا، بین الاقوامی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کرے گا
- پیپلزپارٹی عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کررہی ہے،حاجی خان محمد بڑیچ

