کراچی/کوئٹہ(این این آئی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین(CBA) بلوچستان کے مکران سرکل سے مکران سرکل، چیئرمین افتخار احمد بلوچ کی قیادت میں عہدیداروں اور سینکڑوں کی تعداد میں ورکروں نے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کرنے کے لیے کوئٹہ اور کراچی سے اسلام آباد روانگی۔
جہاں وہ اپنی وفاقی اور صوبائی قائدین کی شانہ بشانہ کھڑے ہوکر احتجاجی دھرنے میں منافع بخش اداروں کی نجکاری کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک حکومت اپنا جاہلانہ فیصلے واپس نہیں لیتا،
کیسکو کے غیور مزدورو !
سب ایک ہوجاؤ اپنی بچوں کی مستقبل کی خاطر ملک اور قوم کی مستقبل کی خاطر ادارے کو بچانا ہم سب پر فرض ہے، اپنے قائدین کے شانہ بشانہ اپنے ادارے کے بھرپور دفاع کیلئے اپنے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے لئے جوک در جوک 17 ستمبر کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے پہنچیں۔۔

