کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم کانفرنس سندھ سرکل کراچی کے سینئر رہنما رانا عزیز الحسن اور جنرل سیکریٹری غلام عباس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 44 ملکوں کے نمائندہ افراد پر مشتمل گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کہ مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنے کے لیے نکل پڑا ہے یہ سب نہتے لوگ ہیں جو غزہ کے مظلوموں کے لیے غذا اور محاصرے کو توڑنے کے لیے جا رہے ہیں اگران کو کوئی نقصان اسرائیل نے پہنچایا،یا ان کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کے اسرائیل 44ملکوں کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے اس قافلے میں پاکستان کے چھ لوگ بھی شامل ہیں جس میں سینیٹرمشتاق احمد خان وزیر اطلاعات آزاد جموں کشمیرمولانا پیر مظہر شاہ اوردیگر چار ساتھی بھی شامل ہیں اگر ان کو گرفتار کیا یا ان کو کوئی جانی نقصان پہنچا تو اس کے لیے پاکستان کو تیار رہنا چاہیے میں پوری عالمی برادری سے گزارش کرتا ہوں کہ اسرائیل کو لگام دیں اسرائیل کے لیے ایک ریڈ لائن کھینچ دے اور اس میں فورا عمل درآمد کریں یہودیوں کے لیے پوری دنیا تنگ کر دیں اور فلسطینی آزاد ریاست کا فورا قیام عمل میں لایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس نے کشمیر کا آدھا حصہ آزاد کروایا ہے میں اپنے صدر سردار عتیق احمد خان سے بھی گزارش کرونگا کہ وہ فلسطین کے لیے اپنا قافلہ تیار کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

