پشاور(این این آئی)کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ کی زیر صدارت مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کی آپریشنل کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا، جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) نے ہزارہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت، خامیوں اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر ہزارہ ڈویژن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام سکیموں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کم لاگت مگر زیادہ عوامی فائدے والی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام حکومت کی نیک نیتی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔مزید برآں انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اضلاع میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو اسکیموں کے مقامات کے دورے کا پلان دیں اور ان سے فیڈبیک بھی حاصل کریں۔کمشنر ہزارہ ڈویژن نے مزید کہا کہ ہر ضلع میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کا ماہانہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جائے، اور معمولی، بڑے اور سنگین نوعیت کے مسائل متعلقہ محکموں کے ساتھ بیٹھ کر حل کیے جائیں۔انہوں نے آخر میں یہ ہدایت بھی جاری کی کہ وہ سکیمیں جو 70 فیصد سے زائد مکمل ہو چکی ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

