گوادر (رھبر نیوز )امیر جماعت اسلامی بلوچستان ، ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا الخدمت ری ایبلیٹیشن ہسپتال کے سائیٹ کا دورہ کام کا جائزہ لیا ۔۔ آلخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گوادر میں نشہ کے عادی افراد کے لیے بنائی جانے والی ہسپتال کے سائیٹ پر ایم پی اے گوادر ، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا ۔۔
اس دورے کے موقع پر مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کی ۔ دورے میں ان کے ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گوادر نادل علی اور محمد حسن تھے ۔
اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ الخدمت کی طرف سے یہ ہسپتال گوادر عوام کے لیے ایک تحفہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان شاء اللہ یہ پروجیکٹ جلد سے جلد مکمل ہوگا اور گوادر عوام کو اس سے ریلیف ملے گی ۔۔
انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔

