پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کی سخت مذمت — سپریم کونسل کے چیئرمین کے خلاف میڈیا مہم، جعلسازی اور دھمکی آمیز کارروائیوں کا بے باک انکشاف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سپریم کونسل منظر وارثی اور جوائنٹ سیکریٹری کاشف خان نے سپریم کونسل کے چیئرمین کے خلاف میڈیا مہم سازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے قابض لیب اٹینڈنٹ پی ڈی بس ٹرمینل و اورنگی کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ جعلسازیوں سے باز آجائیں۔ ہمارے پاس تمہاری پیدائش سے ابتک کا سارا ریکارڈ ہے جتنی کرپشن اور چائنا کٹگ۔ جعلی لیزیں، پرانے افسران کے دستخط کرکے تم بچنے کی کوشش کر رہے ہو۔ تمہیں قانونی نوٹس بھیجا جواب نہیں دیا۔ اب اینٹی کرپشن اور نیب کی تیاری کرلو۔ بہت میئر جیسے شریف آدمی کو گمراہ کرلیا۔ افضل زیدی کے خلاف کیس اور اسکی حرکات اور ہر خط اینٹی کرپشن کو لکھ کر گمراہ کرنے کے ہر عمل سے واقف ہیں۔ کلک اور کے ایم سی کو میئر سنوانا چاہتے ہیں کرپٹ ٹولہ احتساب سے بچنے کے لئے نوٹوں کی بوریاں کھولنے میں لگا ہوا ہے۔ ہم کل بھی میئر اور پی پی پی کی ٹیم کے ساتھ تھے اب بھی ہیں۔ پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین کو دھمکیاں اور بندوق بردار بھیج کر اور کچھ افراد کے خلاف بیان لینے کا مکروہ عمل کرکے ایکسپوز ہوگئے ہو۔ رجسٹر بدل سکتے ہو ریکارڈ نہیں۔ کچی آبادی کے قانون سیکھ کر آؤ۔ رضا عباس رضوی کو جنگ میں شامل نہ کرو نیب کا سزا یافتہ سیف عباس ہی تمہاری سیاسی قبر کھودے گا۔ بہت سارے افراد تمہارے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن میں ریفرنس داخل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لسٹ جاری کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر یہ جگہیں خیوں خالی نہیں کرائیں۔ ہم نے خالی کرائیں تم نے قبضہ کرادیں۔ پٹرول پمپ کی این او سی دیتے ہو لاکھوں وصول کرتے ہو اور پھر دوسرے افسران کو ذمہ دار کرتے ہو۔ افضل زیدی ذاتیات اور عدالت میں غلط شوکاز پر معافی کو بھول جاؤ۔ ابھی سیاسی جنگ شروع نہیں ہوئی۔ حساس ادارے ہم سے بھی رابطے میں ہیں۔ نیب فوری میرے چیئرمین سمیت سب کے اثاثے چیک کرے فیصل رضوی اور رضا عباس کو ہتھکڑی لگائی جائے اگر وہ ہزاروں لیزیں ثابت کردیں۔ رضا عباس مفتی منیب الرحمان کے مجرم ہیں۔ بوئی خان کی ہزاروں گز زمین کو فلاحی زمین کو کمرشل کی موٹیشن دینے کے مجرم ہیں۔ جاوید مسظفی نے لیز پر لیز کیں۔ آفاق مرزا نے سارے پلاٹ نمٹا دیئے۔ فیصل رضوی نے لیزوں پر لیزیں۔ فلاحی پلاٹ، بے نظیر کا اسٹیڈیم، نالوں، مساجد، بنارس نیشنل، یو سی ڈی، دکانوں پر دکانیں، نو ہزار ایکڑ الطاف نگر پر چائنا کٹنگ کرکے سب کے ریکارڈ توڑ دیئے دسال کی تنخواہ لے لی۔ ٹھیکوں کے پول اور بھتہ کی کمائی سے ارب پتی بن گئے بس ٹرمینل کی جگہ پلاٹ بن رہے ہیں۔ ہر جگہ سے وصولی اور اربوں کی کرپشن نے کے ایم سی کا چہرہ کالا کردیا ہے۔ نیب زدہ افسران خیر منائیں۔ معاملہ اب بہت آگے تک جا چکا ہے۔ ہم نے کہا تھا سیاسی اور پیسے کی جنگ میں افسران کو مت گھسیٹو لیکن اب وہ بھی سامنے لائے جائیں گے جو افسران کو اغوا کرتے رہے۔ قربان جعفری سے گن پوائنٹ پر دستخط کراکے جعلی تقرریاں کیں۔ بہت سے افسران ڈگریوں پر گھر جائیں گے۔ میئر کراچی کی ٹیم ہیں انہیں ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ سپریم کونسل کے چیئرمین کے دفتر آکر مدد مانگتے رہے۔ لیکن حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے کہا تھا جس پر احسان کر اسکے شر سے بچ۔ اینٹی کرپشن احتساب کرے سہولت کار نہ بنیں۔ ہم تحریک بھی چلاسکتے ہیں۔ میونسپل کمشنر کو فوری برطرف اور اسکے کالے کرتوتوں کی تحقیقات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل رضوی اینڈ کمپنی کا انجام کرپشن اور سسٹم بازی پر انشاء اللہ ہم سب کی بد دعاؤں کے ساتھ کڑا ایکشن ہوھگا۔ ہم کھلی کتاب ہیں تم احتساب اور کرپشن کو کب تک نوٹوں سے پلاٹ دینے سے روکو گے بددعائیں تمہیں نشان عبرت بنادیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں