لاہور (این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی دھی رانی پروگرام ریاستی فلاحی ذمہ داری کے عملی نفاذ اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کی روشن مثال ہے، جس کے تحت مستحق بیٹیوں کو باعزت اور باوقار انداز میں رخصت کر کے ان کے گھر آباد کرنے کا خواب شرمند تعبیر کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی کے ویژن پنجاب کی بیٹیوں پر دستِ شفقت، خوشیاں اور خوشحالی ہر گھر تک کے مطابق یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا اور جامع اجتماعی شادی پروگرام ہے، جو سماجی انصاف اور عوامی خدمت کے نئے معیار متعین کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے پاکپتن کی نجی مارکی میں منعقدہ 100 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی، ڈپٹی کمشنر آصف رضا، ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ، ممبران صوبائی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر، میاں فاروق احمد خان مانیکا، چوہدری عمران اکرم جٹ، موتیا مسعود خالد، افشاں وقار، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاصمہ نورین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مدیحہ گیلانی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، معززینِ علاقہ، میڈیا نمائندگان اور 100 جوڑوں کے اہل خانہ اور ان کے مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کے آغاز پر نو بیاہتا جوڑوں اور مہمانانِ گرامی کا ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے فضا خوشیوں اور دعاں سے گونج اٹھی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ہر دلہن کو دو لاکھ روپے سلامی(سے ٹی ایم کارڈ)بطور تحفہ پیش کی، جبکہ دلہا و دلہن کے لیے خوبصورت عروسی ملبوسات فراہم کیے گئے۔ شرکا کے لیے پرتکلف ضیافت کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس نے تقریب کی وقعت میں مزید اضافہ کیا۔صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دے رہی ہے۔ دھی رانی پروگرام نہ صرف مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ مستحق خاندانوں کے وقار اور اعتماد کی بحالی کا ذریعہ بھی بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کی معاونت، سماجی تحفظ کے نظام کو مستحکم بنانے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے تمام نو بیاہتا جوڑوں کو دلی مبارکباد اور نیک تمناں کا پیغام پہنچایا اور ان کی خوشحال، کامیاب اور پائیدار ازدواجی زندگی کے لیے دعا کی۔تقریب میں نو بیاہتا جوڑوں اور ان کے اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور حکومت پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فلاحی اقدام نے انہیں باعزت انداز میں نئی زندگی کے آغاز کا موقع فراہم کیا ہے، جسے وہ ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

