جھنگ(این این آئی) معروف چینی کمپنی پاور چائنا نے پنجاب کے ضلع جھنگ میں شدید سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جہاں حالیہ تباہ کن سیلاب سے سینکڑوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابقکمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں جھنگ کو شدید سیلاب کا سامنا رہا،جس کے بعد پاورچائنا کے حویلی آپریشن اینڈ مینٹیننس (O&M) پراجیکٹ نے فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ اب تک 150 افراد کو طبی معائنے، ادویات اور خوراک فراہم کی جا چکی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ پاورچائنا آئندہ بھی صورتحال پر قریبی نظر رکھے گی اور اپنی سماجی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے مقامی سطح پر امدادی کاموں میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ کمپنی کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) مہم کے تحت فری میڈیکل کیمپس اور کمیونٹی کے لیے غذائی امداد کی مہمات منظم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق، 26 جون سے جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں صوبہ پنجاب میں اب تک 300 افراد جاں بحق اور 661 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 28 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ضلع جھنگ ان علاقوں میں شامل ہے جہاں سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے۔ 200 سے زائد دیہات زیر آب آ چکے ہیں، درجنوں مکانات منہدم ہو چکے ہیں اور کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق یاد رہے کہ جھنگ میں واقع حویلی بہادر شاہ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ، جو 1,230 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، دنیا کے مؤثر ترین پلانٹس میں شمار ہوتا ہے۔ یہ منصوبہ پاور چائنا نے ای پی سی کنٹریکٹ کے تحت تعمیر کیا تھا، جو جولائی 2017 میں سنگل سائیکل اور مئی 2018 میں مکمل کمبائنڈ سائیکل آپریشن میں آیا۔ اس کا انتظام و انصرام پاور چائنا کی ذیلی کمپنی SEPCOIII کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- انتخابی عمل منطقی انجام کے قریب پہنچنے پراین اے 256میں انتخابات ملتوی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،پیپلز پارٹی خضدار
- امریکہ ایران امن مذاکرات کے حوالے سے اسحاق ڈار کا دورہ چین غیر معمولی سفارتی اہمیت اختیار کر گیا ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- صوبے میں نجی بینکوں کا سیکورٹی نظام موثر ومنظم رکھنے کیلئے تنصیب جدید آلات کے استعمال سے ممکن ہے،آئی جی پولیس بلوچستان محمدطاہر
- ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے 1193بجلی چوری کے واقعات کا پتہ چلالیا
- بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،میر عبید گورگیج
- عوام مطمئن رہیں،مشکلات،مسائل کا احساس ہے،نواب ثناء اللہ زہری
- ڈپٹی چیئرمین سیٹ سیدال خان ناصر سے جہانگیر خان خروٹی کی ملاقات
- محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم اپریل 2026 سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا
- زہری میں امن کی فضاء بحال،کرفیو کا خاتمہ جلد ہوگا،نواب ثناء اللہ خان زہری
- پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی ترقی،پائیداری کیلئے اسٹریٹجک مالیاتی منصوبہ بندی بہت ضروری ہے،جعفرخان مندوخیل

