اسلام آباد (این این آئی)دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافے کے بعد درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہاؤبڑھ کر 3 لاکھ 52 ہزار کیوسک ہوگیا۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ گڈو کے بعد سکھر بیراج پر بھی سیلاب نچلے درجے میں تبدیل ہوگیا۔گڈو بیراج پر اس وقت بہاو? 2 لاکھ 83 ہزار اور سکھر پر 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

