لاہور(این این آئی)پنجاب صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جاری کردہ بیان کے مطابق دریائے ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 95 ہزار کیوسک ہے، سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 81 ہزار کیوسک ہے۔دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 55 ہزار کیوسک ہے، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 24 ہزار کیوسک ہے، قادر اباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 29 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 35 ہزار کیوسک ہے۔پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے۔دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 6 ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 ہزار کیوسک ہے، بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 28 ہزار کی کیوسک ہے، ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 30 ہزار کیوسک ہیڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوئیوں میں بہاؤ نہیں ہے۔

