کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی کاوشوں سے حب کے علاقے ڈامب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت 5 ارب روپے کے جھینگا فارم منصوبے میں سرمایہ کاری کاتاریخی منصوبہ طے پا گیا، اس سلسلے میں حکومت بلوچستان(بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور محکمہ فشریز)اور ہاؤس آف کاسب،دھابیجی ایکوا فوڈ اور الکرم ٹیکسٹائل گروپ کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پرآج 23 ستمبر کو دستخط کئے جائیں گے۔یہ تقریب چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہوں گے۔اس معاہدے کے تحت ضلع حب کے علاقے ڈامب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت 5 ارب روپے کا جھینگا فارم منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ جدید آبی زراعت (aquaculture) کے ذریعے ماہی پروری کے شعبے کو ترقی دے گا، روزگار کے ہزاروں مواقع فراہم کرے گا اور بلوچستان کی جھینگا و سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہاہے کہ حکومت سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے، صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور عوام کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔یہ جھینگا فارم منصوبہ بلوچستان کے لیے نہایت اہم ہے۔ یہ نہ صرف ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے کو ترقی دے گا بلکہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو بھی نمایاں طور پر فروغ دے گا اور مزید سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔یہ معاہدہ حکومت بلوچستان کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ساحلی وسائل کو بروئے کار لا کر صوبے کو جدید آبی زراعت اور سمندری خوراک کی برآمدات کا مرکز بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مسلم لیگ(ن) عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں کے دوران 71سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے،بابر یوسفزئی
- موجودہ سیاسی و عسکری قیادت خطے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور معاشی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،قائمقام چیئرمین سینٹ
- ضلع ہرنائی میں منشیات کے خاتمے اور علاقے کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، ایس پی ہرنائی
- ہماری سیاست کا محور عوام کی ترقی، خوشحالی اور ان کے طرزِ زندگی میں بہتری ہے، حاجی علی مدد جتک
- وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کے علاقے شعبان سمیت نوشکی اور مند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا
- بلوچستان پاکستان کو وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے خطوں سے جوڑنے کی جغرافیائی صلاحیت رکھتا ہے،جعفرخان مندوخیل
- قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- سیانڑے پاکستانی اور عالمی لٹیرے
- حکمتِ عملی ہو تو ایسی

