اسلام آباد( این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سنیٹر جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی تحصیل ہوشاپ کے صدر سابق ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول ہوشاپ کے گھر پر سیکیوریٹی اداروں کی جانب سے چادر و چاردیواری کے تقدوس کی پامالی اور گھرمیں داخل ہوکر انتہائی بد اخلاقی سے پیش آنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کھاکہ بلاجواز شریف النفس شہریوں کے گھروں میں داخل ہوکر ریاستی ادارے انتہائی منفی پیغام دینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کھا گھر میں چھوٹے بچوں اور خواتین پر بندوق تاننا اور بداخلاقی سے پیش آنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کھاکہ کہ حکومت کے زمہ دار اس واقع کا نوٹس لیں اور یہ معلوم کیا جائے کہ کس کے کہنے پر یہ کاروائی ہوئی ہے اس آفیسر کو قانون کے دائرے میں لاکر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بیان میں اس بات پر انتہائی تعجب کا اظہار کیا گیا کہ گھر میں موجود موٹر سائیکل اور ایک شاٹ گن تھا اسے بھی ریاستی اہلکار اپنے ساتھ لے گے ہیں۔ سنیٹر جان محمد بلیدی نے کھاکہ اس طرح کے واقعات کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہیں اس واقع کا ریاستی اداروں اور انتظامیہ کو نوٹس لے کر زمہ دار اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

