نیویارک (این این آئی)وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقاتیں کیں اور ان سے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف اور وعدوں پر مسلسل پیش رفت کر رہا ہے تاہم حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات کو بھی جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔انہوں نے مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ، بعد ازاں 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ای) اور 1.4 بلین ڈالر کے ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فنڈ (آر ایس ایف) کے بروقت انتظام پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پختہ عزم کے ساتھ کی جانے والی پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام کے مثبت آثار دکھا رہی ہے اور اب بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف اور وعدوں پر مسلسل پیش رفت کر رہا ہے تاہم حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات کو بھی جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل درآمد کے عزم کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ آئی ایم ایف پاکستان کی طویل مدتی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اصلاحاتی اقدامات میں مسلسل تعاون کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔شہباز شریف نے ورلڈ بینک کو تیز تر اور زیادہ موثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر، کورونا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صدر ورلڈ بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- رکنی پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
- عوام کو ہنگامی حالات اور مختلف سرکاری خدمات تک فوری رسائی فراہم کرنے کے لیے اہم سرکاری ہیلپ لائن نمبرز جاری
- پنجگور کے علاقے قادر آباد ڈمب میں مسلح گاڑی سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- جمعیت علماء اسلام کے خلاف جاری سیاسی انتقام، انتظامی جانبداری اور ریاستی اختیارات کے بے جا استعمال نے تمام جمہوری اور آئینی حدود کو پامال کر دیا ہے،مولانا آغا محمود شاہ
- محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،شہر کے مختلف علاقوں میں 25 کمرشل پراپرٹیز کو سر بمہر کر دیا گیا
- مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر کے دفتر کا دورہ،رکنیت حاصل کرکے تعاون کے عزم کا اظہار
- موسمیاتی تبدیلی صرف ایک گلوبل چیلنج نہیں, یہ انسانیت کی بقاء و ارتقاء کا معاملہ ہے،گورنر بلوچستان
- سانچ : کاہنہ کا المناک سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت اور غربت کا خون ریز چہرہ
- غیر قانونی سمر کیمپس کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر معطل
- وزارتِ تجارت کا ایران کے ساتھ مخصوص برآمدات کے لیے 60 روزہ خصوصی رعایت کا فیصلہ

