اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دگنا قرض لے لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2025-26کے پہلے دو ماہ (جولائی،اگست)کے دوران 391ارب روپے قرضہ لیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال 2024-25کے پہلے 2 ماہ میں لئے گئے 199ارب روپے کے قرضے کے مقابلے میں دگنا ہے۔اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ(جولائی)میں 198ارب روپے،جبکہ دوسرے ماہ (اگست)میں 192روپے سے زائد قرضہ لیا گیا ہے۔حکام نے بتایاکہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 5ہزار 777ارب روپے قرض لیا جائے گا، اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق باہمی اور کثیرالجہتی معاہدوں سے 6ارب 40کروڑ ڈالر قرض حاصل ہوگا۔رواں مالی سال صرف 40کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ ہوا ہے، ابھی تک 16کروڑ 83لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کی اگست میں سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت 10کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 3 کروڑ 24لاکھ ڈالر کی گرانٹس موصول ہوئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

