اسلام آباد/لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے کاروباری افراد اور کمپنیوں کے لیے الیکٹرانک انوائسنگ کے اجرا ء میں دو ماہ کی توسیع کر دی۔ایف بی آر کے مطابق پبلک کمپنیوں کو 15اکتوبر تک رجسٹریشن اوریکم نومبر سے الیکٹرانک انوائس جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس سے پہلے الیکٹرانک انوائس کی ڈیڈ لائن 31اگست مقرر تھی،1ارب روپے سے زائد ٹرن اوور والی کمپنیوں کو 25اکتوبر تک سسٹم انٹیگریشن مکمل کرنا ہوگاجبکہ 10 کروڑ سے ایک ارب روپے تک ٹرن اوور رکھنے والی کمپنیوں کے لیے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔درآمدکنندگان کو 15نومبرتک ٹیسٹنگ اور 25نومبر تک رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، 10 کروڑ سے کم ٹرن اوور والی کمپنیوں کو یکم دسمبر سے الیکٹرانک انوائس جاری کرنا ہوگا،افراد اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لئے بھی الیکٹرانک انوائس لازمی ہے، دیگر رجسٹرڈ افراد کو 31 دسمبرتک سسٹم انٹیگریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

