نیویارک (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں پاکستان کے تاریخی قونصلیٹ جنرل میں قونصلر سروسز ایریا کا افتتاح کر دیا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کی اولین ذمہ داری بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی عزت، کارکردگی اور بہترین ممکنہ خدمات کے ساتھ خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کا خاص طور پر ذکر کیا جن میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام، بیرون ملک مشنز سے وڈیو لنک کے ذریعے شواہد کی ریکارڈنگ، مقدمات کی ای فائلنگ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائلرز کے طور پر تسلیم کرکے ٹیکسیشن اور بینکنگ میں سہولت کی فراہمی، یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں میں ان کے بچوں کے لیے مخصوص کوٹہ، پنجاب اور بلوچستان میں سہولت دفاتر کا قیام، ہوائی اڈوں پر گرین چینل کی سہولت کی بحالی اور 126 ممالک کے لیے آمد سے پہلے ویزا کیٹیگری کا اجراء شامل ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کمیونٹی کے لیے بلاتعطل خدمات کو یقینی بناتے ہوئے قونصلیٹ کے تاریخی احاطے کی بحالی کا کام مکمل کرنے پر قونصل جنرل اور ان کی ٹیم کو سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نائب وزیر اعظم کی موجودگی اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کی سہولت کے لیے قونصلیٹ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ ان میں 24 گھنٹے ایمرجنسی ہیلپ لائن کا آغاز، پنجاب لینڈ ریکارڈ کیاسک کا قیام، ٹیلی فون ایکسچینج اور کال مینجمنٹ سسٹم کی اپ گریڈیشن، قونصلیٹ کی نئی ویب سائٹ کا اجراء، نادرا ڈیسک کے ذریعے متعلقہ سہولیات کی فراہمی، آن لائن پاور آف اٹارنی، آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم، ای کچہری اور سماجی و ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ تجدید شدہ قونصلر سروسز ایریا کا افتتاح بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو بہترین ممکنہ خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ڈیرہ مراد جمالی،زہریلی چائے پینے سے ایک شخص ہلاک،دوسراتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
- میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کی جانب سے صفائی کے نظام میں بہتری، شہریوں کے لیے شکایات سیل قائم
- جے یو آئی شہریوں کے بنیادی حقوق،مسائل کے حل کیلئے آئینی جمہوری،پْرامن جدوجہد جاری رکھے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- ڈیرہ مراد جمالی،نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا
- محکمہ فشریز نے غیر قانونی اور ممنوعہ جال کے استعمال کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردیں
- قبائلی رہنما میر نوریز خان عمرانی ومحافظ کے قتل کا مقدمہ شبنم عمرانی سمیت 6افراد کے خلاف درج
- پاکستان اور فلپائن کے درمیان پارلیمانی روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- میر محمد صاد ق عمرانی سے پیپلز پارٹی صحبت پور کے صدر میر محمد یعقوب خان کھوسہ کی ملاقات
- سینیٹر عبدالقادر کی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفد منیلا پہنچ گیا، بین الاقوامی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کرے گا
- پیپلزپارٹی عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کررہی ہے،حاجی خان محمد بڑیچ

