کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن برائے 2025-26 میں ممبران بزنس مین پینل کو کامیاب بنائیں گیا- یحیٰ محمدصدارتی امیدوار

کراچی (پریس ریلیز) شہر کراچی میں 27 ستمبر 2025 کو کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ہونے والے الیکشن برائے سال 2025-26 کے لئے بزنس مین پینل نے صدراتی امیدواریحیٰ محمد کی سربراہی میں انتخابی مہم کا آغازکردیا۔اس انتخابی مہم میں یحی محمد نے زور دیا کہ تمام اختلافات کو ختم کرکے ہم سب کو ایک ہونا چاہیے تاکہ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مسائل حل ہوسکیں اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپکے مسائل کے حل ہماری الین ترجیحات میں شامل ہوگا اس سال آپکا ووٹ بزنس مین پینل کے لئے ہونا چاہیے تاکہ آپکے مسائل حل ہوسکیں۔ زاہد بشیر چوہدری سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لئے امیدوار ہیں انہوں نے مزیدکہا کہ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران متحد ہو کر بزنس مین پینل کو منتخب کرائیں کیونکہ بزنس مین پینل نے ماضی میں بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا۔ اس سال آپ کا ووٹ صرف بزنس مین پینل کے 30 ممبران کے لئے ہونا چاہیے اور ووٹر لسٹ میں 31 سے لے کر 60 نمبر کے ممبران کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائے۔اس الیکشن میں 30 امیدواروں نے حصہ لینا ہوتا ہیں۔ جن میں 12 امیدوار آفس بیئررز کی نشستوں کے لئے اور 18 امیدوار کو ممبرمنیجنگ کمیٹی کی نشستوں کے لئے منتخب کرنے ہوتے ہیں۔ بزنس مین پینل نے آفس بیئررز کی 12 نشستوں کے لئے صدر یحییٰ محمد, سیکرٹری جنرل زاہد بشیر چوہدری, سینئر نائب صدر محمود الحسن اعوان، نائب صدرعدیل انور، نائب صدر فیصل علی، نائب صدر غلام مصطفیٰ نذر، نائب صدر ماجد علی سومرو، نائب صدر محمد جاوید، نائب صدر نعیم الدین، جوائنٹ سیکرٹری عامر احمد بٹ، سیکرٹری اطلاعات ظفر اقبال، فنانس سیکرٹری عامر منشا اور اس کے علاؤہ ممبرز مینجنگ کمیٹی کے لئے عبداللہ طاہر، آکاش احمد، اکبر، بابر شہزاد بھٹی، بلال پرویز، غلام مصطفی، افتخار احمد خان، جعفر سومرو، خرم زبیری، محمد فیاض حنیف، جنید خالد، الطاف حسین حالی، محمد انصر، محمد فہد عارف، محمد فیروز، محمد ساجد، محمد شفیع منڈیا اور نثار احمد کے نام شامل ہیں جو بزنس مین پینل کی جانب سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔اس انتخابی مہم کی تقریب کا آغاز ڈاکٹر اکبر صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور سینئر رہنما افتخار شیخ نے بزنس مین پینل کے امیدواروں کا تعارف کروایا۔بزنس مین پینل کی انتخابی مہم میں مشہور و معروف بزنس کمیونٹی کے رہنما اور کسٹمز ایجنٹس اور سابقہ سینئر عہدیداروں نسیم یوسف، کثیف مروت، عرفان راشدی، افتخار وہرہ، شارق وہرہ، شیخ فرخ سلیم اور انعام رحمانی اور دیگر رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کیا۔کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار یحییٰ محمد کی سربراہی میں 30 امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب بنائیں۔ تاکہ یہ کراچی کسٹمز ایجنٹس کے عزت و وقار کو چوبارہ سے بحال کرا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں