اوتھل (این این آئی) سیکریٹری لائیو اسٹاک بلوچستان محمد طیب لہڑی نے گزشتہ روز کنراج کے حاجی لیماں گوٹھ میں گوادر لسبیلہ لائیولی ہْڈ سپورٹ پروگرام (GLLSP-II) کے تحت فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے زیر اہتمام قائم خواتین فارمر فیلڈ اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اللہ بچایا، ایف اے او کے عبدالمالک اورخلیل رونجھو بھی ان کے ہمراہ تھے۔منعقدہ سیشن میں قدوس بلوچ نے منصوبے کے مقاصد، اہداف، دائرہ کار، کامیابیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر نایاب مراد نے فارمر فیلڈ اسکول کے طریقہ کار پر پریزنٹیشن پیش کی، جس میں خواتین کسانوں کی تربیت کے مختلف ماڈیولز، عملی مشقیں اور سیکھنے کے تسلسل پر روشنی ڈالی گئی۔سیکریٹری لائیو اسٹاک نے خواتین کسانوں سے براہ راست گفتگو کی اور ان کے تجربات اور عملی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔ خواتین کسانوں نے بتایا کہ تربیت سے نہ صرف پولٹری فارمنگ کے علم میں اضافہ ہوا ہے بلکہ آمدنی میں بھی بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر کسان خواتین میں باقی ماندہ ان پٹس بھی تقسیم کیے گئے۔محمد طیب لہڑی نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ایف اے او کے اقدامات دیہی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ لس بیلہ کے دور دراز علاقوں میں یہ منصوبہ نہ صرف پولٹری فارمنگ بلکہ معاشرتی سطح پر بھی مثبت اثرات ڈال رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہمارے خطے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں، جن سے لائیو اسٹاک اور کسان دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔ مالداروں کو ان خطرات سے بچانے اور ان کے روزگار کو محفوظ بنانے کے لیے ایسے منصوبے نہایت اہم ہیں۔ اس ضمن میں خواتین کسانوں کی تربیت اور جدید طریقوں سے آگاہی مستقبل میں لائیو اسٹاک سیکٹر کو موسمیاتی خطرات کے مقابلے کے قابل بنائے گی واضح رہے کہ کے ایفاد کے تحت GLLSP-II منصوبہ لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں جاری ہے، جس میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن دیہی خواتین کو جدید زرعی اور لائیو اسٹاک کے طریقوں سے روشناس کروا کر انہیں معاشی طور پر مضبوط بنارہی ہے، خواتین فارمر فیلڈ اسکول اس منصوبے کا ایک اہم جزو ہے، جہاں خواتین کو عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

