ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈھاڈرپولیس نے موٹرسائیکل سواروں سے منشیات برآمد کرکے2افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ڈھاڈرپولیس نے دوران چیکنگ موٹرسائیکل سواروں سے 4کلو آئس سیشہ برآمد کرکے 2ملزمان رحمت اللہ اور حکمت اللہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پکڑا جانے والا آئس سیشہ ڈیرہ مراد جمالی لے کرجارہے تھے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شڑوع کردی۔

